نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں ہوں۔ خاقان عباسی

موجودہ حالات میں نواز شریف کا اہم کردار ہے
0
116
pmln

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہئے۔ عمران خان، نواز شریف، آصف زرداری کو مل کر بیٹھنا چاہئے، فضل الرحمان اور چیف جسٹس بیٹھیں، یہ سب بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ آگے کیسے چلنا ہے۔ ان چھ لوگوں کو ساتھ بیٹھ کر مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا اور ان کا آئینی کردار ہو نہ ہو یہ اثر انداز تو ہوتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’آج سارے ناکام، ہوچکے ہیں، آج سیاستدان بھی ناکام ہیں ، جو ججز نے کیا وہ بھی آپ کے سامنے ہے، مجموعی طور پر ایک نظام کی ناکامی ہے، آج بیٹھ کر اس نظام کے اندر راستہ ڈھونڈیں کہ ہم سب مل کر ملک کے حالات کو کیسے درست کریں گے۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ آئین جیسے کہتا ویسے الیکشن کرانا ضروری ہیں، مگر الیکشن مسائل کا حل نہیں نکال پائیں گے کیونکہ گزشتہ 3 سال میں ہر سیاسی جماعت اقتدار میں رہ چکی ہے، یہ سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل نہیں کرسکیں، مستقبل میں یہ جماعتیں کیسے مسائل حل کریں گی، موجودہ سیاسی جماعتیں مسائل حل کریں یہ ممکن ہی نہیں ہے، مسائل حل کرنا سیاستدانوں کا کام ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے 35 سال پرانا تعلق ہے، لندن جاتا ہوں تو ان سے ملاقات ہوتی ہے، موجودہ حالات میں نواز شریف کا اہم کردار ہے، میں نے ان کو تجویز دی ہے کہ ’اس سال انہیں قومی سطح کی سیاست میں 40 سال ہوجائیں گے، تو ان کو کوئی حل ڈھونڈنا چاہیے‘۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز
کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ہمیشہ مثبت سیاست کرتے دیکھا ہے۔ سیاست دانوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا اور سیاست دشمنی بن گئی ہے، تفریق سے ملک نہیں چلے گا جبکہ نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں ہوں۔

Leave a reply