پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی
پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی ہے، جس کے باعث پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے اور پی آئی اے کی اندرون ملک دو پروازیں متاثر ہونے کے معاملے پر بیان جری کرتے ہوئے قومی ائرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن فراہم نہیں کیا، جس کے باعث پروازیں متاثر ہوئیں۔
جبکہ اس حوالے سے مسافروں کا کہنا ہے کہ  اس بارے میں حکومت کو سوچنا چاہئے کہ اگر آپ پی آئی اے کو نہیں چلانا چاہئے ہیں تو پرائیویٹ کردیں تاکہ مسافر تو کم از کم ذلیل و خوار نہ ہوں اور انہیں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ  فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا.  شہباز شریف  
سرفرانگا ریلی؛  عادل نعیم  کی جیت  
نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو  وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی  
پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
الیکشن کمشین؛ بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کا  اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا  دورہ 
روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
جبکہ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اسی وجہ سے فیصل آباد سے کراچی کی پرواز میں تاخیر ہوئی اور اسلام آباد سے سکھر کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے اور ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہورہی ہیں۔








