شاہ صدردین :قدیمی قبرستان پیرعادل کاتقدس پامال، قبرستان کو فلتھ ڈپو بنا دیا گیا

شاہ صدردین ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہدعمران گاڈی کی رپورٹ )قدیمی قبرستان پیرعادل کاتقدس پامال قبرستان کو فلتھ ڈپوبنادیاگیا ہر طرف گندگی کے انبارقبضہ مافیا کی وجہ سے قبرستان سکڑنے لگا ،چاردیواری نہ ہونے سے آوارہ کتوں اور جانوروں کی آماجکاہیں بن گئیں ،محکمہ اوقاف کیلئے دربار صرف کمائی کاذریعہ بن گئی شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تٍفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کا نواحی علاقہ پیر عادل مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے مقامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسائل میں مسلسل اضافہ جاری ہے دربار پیر عادل کے ساتھ ملحقہ قبرستان آوارہ کتوں و دیگرجانوروں کا مسکن بن گیا

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، لوگوں نے قبرستان کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے ، متعدد بار سیاسی نمائندوں اور محکمہ اوقاف کی توجہ دلائی گئی مگر ان پر کوئی اثر نہ ہوا ،چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے قبرستان میں سے راستے نکال لیے ہیں

بارش ہونے کی صورت میں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہے پہلے ہی قبرستان کی زمین پر لینڈمافیاء نے قبضے کیئے ہوئے ہیں اگر اس سنگین مسئلہ کی طرف توجہ نہ دی گئی تو شاید چند سال بعد قبرستان کا وجود ہی ختم ہو جائے گا

اہلیان پیر عادل جن کے آبؤ اجداد اس قبرستان میں دفن ہیں وہ سراپا احتجاج ہیں اور ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

Leave a reply