علی وزیر پر مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر نوٹس جاری

جرم کی ایک سے زائد ایف آئی آر غیر قانونی ہے
0
89
ali waeer004

اسلام آباد ہائیکورٹ: ریاست مخالف عناصر کی مالی معاونت کا کیس ،سابق ایم این اے علی وزیر کی تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،کیس کو علی وزیر کی پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کردیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار ایڈوکیٹ عطاء اللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ علی وزیر کی پہلے ہی ایک اور ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست زیر سماعت ہے ، علی وزیر کی دہشت گردی کے مقدمے میں اخراج کی درخواست 30 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، صغری بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ایک ہی جرم کی ایک سے زائد ایف آئی آر غیر قانونی ہے،

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور درخواست پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

Leave a reply