معروف اداکارہ نازش جہانگیر جو کہ سماجی ایشوز پر بات کرتی رہتی ہیں ، وہ کسی بھی غلط بات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ماہرہ خان کی شادی کے اخراجات پر ہونے والی تنقید کو لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں . نازش جہانگیرنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اس میں‌انہوں نے ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر لکھا کہ لوگوں کا اداکارہ کے اخراجات سے کوئی تعلق نہیں۔نازش جہانگیر نے ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر لکھا کہ انہوں نے شاہانہ انداز میں شادی کی یا سادگی میں،

اس میں دوسرے افراد کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئیے۔انہوں نے کسی کا نام لکھے بغیر سب سے سوال کیا کہ انہیں یہ بات بتائی جائے کہ وہ لوگ دوسرے افراد کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہوتے اور ”ان سے دوسروں کی خوشیاں کیوں برداشت نہیں ہوتیں”؟یوں نازش جہانگیر نے بے جا تنقید کرنے والوں کو سنا دی ہیں‌کھری کھری . یاد رہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم جو کہ ایک بزنس مین ہیں ان سے شادی کی ہے ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی 2007میں علی عسکری نامی شخص ہوئی تھی، اس شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے ، ماہرہ کی حالیہ شادی کی تصویریں اور وڈیوز سامنے آئیں تو کچھ لوگوں نے شاہانہ اخراجات پر تنقید کرنا شروع کر دی اور اسی بات پرنازش جہانگیر نے سنا دیں ناقدین کو کھری کھری.

شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

Shares: