آئی سی سی ورلڈکپ،وراٹ کوہلی کے بارے مین پاکستانی کرکٹرز کی رائے سامنے آئی ہے،
امام الحق کا کہنا ہے کہ مجھے وراٹ کوہلی کا ہار نہ ماننے والا رویہ بڑا پسند ہے، جیسے وہ آسٹریلیا میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ پنگا لیتے ہیں اور گرماگرمی دکھاتے ہیں وہ بڑا اچھا لگتا ہے، اب وراٹ کوہلی تھوڑے ٹھنڈے مزاج کے ہوگئے ہیں، ایشیا کپ میں وہ والے وراٹ نہیں تھے جو انکے اندر جارحانہ پن ہوتا تھا،وراٹ کوہلی کا ہار نہ ماننے کا رویہ اور یقین یہ ایسی چیزیں ہیں جو انکی سب سے الگ ہیں، سیچوئیشن کوئی بھی کوہلی کو یقین ہوتا کہ وہ کر سکتے ہیں، ہوسکتا ہے کوہلی کی طرح اور بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی ہوں گے مگر کوہلی کا مائنڈ سیٹ اور رویہ بہت الگ ہے،اور اسی وجہ ہے کوہلی کی ایک الگ کلاس اور ایلیٹ ہے،
شاداب خان کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی جس طرح سے اپنے آپ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے ،وہ بہتر پلیئر ہے، ورلڈکلاس اور لیجنڈ پلیئر تو ہے ہی ،مگر پھر بھی وہ چاہتا ہے کہ وہ انڈیا کے لیے مزید کچھ کریں، اور یہ والی کمٹمنٹ کوہلی کی بہت اچھی ہے،
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کوہلی جب ایک بار سیٹ ہوجاتا ہے تو انکے آخر کے شاٹس دنیا کے کسی بھی پلیئر سے الگے ہی ہوتے ہیں، یہ اللہ کی طرف سے عطاکردہ چیزیں ہیں کہ وہ ہر ایک ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے ،
حارث رؤف کا کہنا ہے کہ جب میں نیٹ میں انڈین ٹیم کا باؤلر تھا تو کوہلی کو باؤلنگ کراتے وقت یہ محسوس کیا کہ کوہلی کو پتہ ہے کہ گیند میرے بیٹ کو کہاں لگ رہا ہے، کوہلی اپنی بیٹنگ پر بہت فوکس رہتا ہے،نیٹ پریکٹس میں بھی وہ ایسے ایگریشن کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ جیسے ہمارا میچ چل رہا ہو، جتنا کوہلی کا کنٹرول دیکھا تو لگا کہ ہاں کوئی تو وجہ ہے جس کی وجہ سے کوہلی کا نام ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں ،
1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کوچ ،سابق کپتان انتخاب عالم نے پاک بھارت میچ میں بھارت کو مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔
پاکستان کے سابق آف سپن باولر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈیا دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا تاہم انڈیا پر ہم سے زیادہ پریشر ہوگا، پاکستان ٹیم کو ایک ہی مشورہ ہے دل سے کھیلیں
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ،احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں آج پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے
انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑا ٹاکر اآج ،وقت آن پہنچا
بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی بابر اعظم کے بیٹنگ کے مداح
پوری قوم آپ کے ساتھ اور آپ کے لئے دعا گو ہے،