سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)پسرور،ڈسکہ ،سمبڑیال میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلوں کو شدید نقصان پہنچا
تفصیل کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور ڈسکہ سمبڑیال کے علاقوں ڈھوڈا، کلاس والہ، سوکن ونڈ ، بھیلر باجوہ ڈسک گھوئینکی ماجرہ اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے دھان سمیت باغ اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے
ہزاروں ایکڑکھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں کسان پریشان ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لینے کا مطالبہ








