بالی وڈاداکارہ جھانوی کپور نے جب سے بالی وڈمیں قدم رکھا ہے ان کا نام کچھ عرصے کے بعد کسی نہ کسی سے جڑ جاتا ہے، آج کل ان کا نام شیکھر پہاڑیا نامی لڑکے ساتھ جوڑا جا رہا ہے. انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور شیکھر پہاڑیا جو کہ ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔ان کو ڈیٹ کررہی ہیں. یہ دونوںایک دوسرے کے ساتھ اکثر ہوٹلز اور تقریبات میں دکھائی دیتے ہیں. ان کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ یہ دونوں ایک ساتھ چھٹیاںمنانےکے لئے ممبئی سے باہر گئے ہیں،
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو گزشتہ روز ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اطلاعات ہیں کہ جھانوی اور شیکھر ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں ایئرپورٹ پر الگ الگ آئے اور کیمروں کیلئے پوز نہیں کیا۔”شیکھر اور جھانوی کو کئی بار ریسٹورنٹس اور کلبس میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے” لیکن انہوں نے اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے افئیر کی خبروں کی تاحال نہ تصدیق کی ہے نہ ہی تردیدکی ہے.لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں.








