آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے کپتان داسن شناکا میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا، کرونا رتنے پہلے ہی بطور ریزرو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں، جبکہ داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے شناکا 3 ہفتے کے لیے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔


تاہم دوسری جانب سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل میندس کو سونپے جانے کا امکان ہے یاد رہے گزشتہ دنوں کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے تھی اور جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کے لیے عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 429 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 45 ویں اوورز میں 326 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی.

جبکہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 428 رن بنائے جوکہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے تاہم اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹ پر 417 رنز بنائے تھے او ر جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

Shares: