جنید کی طلاق مریم صفدر نے کروائی،حقیقت کیا،نواز کے خواب بکھر گئے

0
108
ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پہلے ہم غزہ کی بات کر لیں، اللہ ان پر رحم کرے، 11 لوگ جو پھنسے ہوئے ہیں یہ کسی کرم کے متلاشی نہیں ہیں، فلسطین کی جنگ کا ظلم اب ہر گھنٹے کے بعد بڑھ رہاہے، تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ اموات بہت زیادہ ہو گئی ہیں، بجلی کئی دن سے بند تھی، جنریٹر کا تیل ختم ہو گیا، وینٹی لیٹر پر جو لوگ تھے وہ مرنا شروع ہو گئے،ہم اپنی آواز اور دعا کے لئےہاتھ اٹھا سکتے ہیں،مسلمان حکمران صرف باتیں کر رہے ہیں عملی کوئی بات نہیں ہو رہی لیکن احمد آباد کی بات کریں تو مجھے بڑی امید تھی میچ شروع ہونے سے پہلے، میں سپورٹ کو ریگولر فالو نہیں کرتا لیکن یہ تھا کہ اس بار سیمی فائنل، فائنل تک پہنچیں گے، میں یہ سوچ رہا ہون کہ ساروں کوپتہ تھا تو کرکٹ بورڈ کو کیوں نہیں پتہ تھا، اس میں ایک کلب بنا ہوا ہے جس کی سربراہی بابراعظم کرتے ہیں،امام الحق، شاداب ہیں اس میں، ڈیفنس میں گھر انہوں نے لیا ہوا ہے، وہاں انکی عیاشی بھی ہوتی ہے،ا چھے کھلاڑی عماد وسیم کو نہیں لے کر گئے، احمد شفیق کو لے گئے،بحرحال آج جو میچ ہوا جس طرح کی وکٹ پر ہوا، کسی نے ذرا بھی کرکٹ کھیلی ہو تو اس کو غصہ چڑھ رہا ہو گا، کہ اس وکٹ پر کم از کم اؤٹ نہیں ہو سکتا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتیوں نے بیٹنگ کی، دیکھ لیں انہوں نے کس طرح کھیلا اور ہمارےکھلاڑٰوں نے کس طرح، زمین آسمان کا فرق ہے دونوں ٹیموں میں، انڈیا میرا خیال ہے کہ انکا پوائنٹ آف ویو ہم جیت گئے یہ نہیں بلکہ اس سے زیادہ مارجن سےکیوں نہیں جیتے یہ ہو گا،ہماری ٹیم کی اسپانسر شپ نہیں ختم ہوتی، پاکستا ن میں ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو یہ ان فٹ ہو جاتے ہیں، شاہین آفریدی مجھے آج بھی سو فیصد فٹ نہیں لگتا، آپکے پاس سپنر ہی کوئی نہیں تھا، حارث رؤف ٹھیک ہے وہ ہرمیچ میں ہر بندہ پرفارم نہیں کر سکتا،پرفارمنس تو انڈیا کی تھی ہم تو صرف بھاگ رہے تھے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری ٹیم پھینک دینی چاہئے جس طرح یہ کھیلے ہیں یہ کرکٹ نہیں ہے، سٹرئٹ وائز گیم ہے یہ، یہ جلدی آ جائیں گے،یہ زیاد ہ لمبا نہیں چلیں گے،ہالینڈ کو ہرانے میں عذاب ہو گیا تھا، وہی ایک ویک اپ کال ہونی چاہئے تھی پاکستان کی سیلکشن کمیٹی کے لیے

مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے ٹرولز ہیں جو فیک خبریں پھیلا رہے ہیں، کتنی گھٹیا بات ہے اگر کسی خاندان میں طلاق ہوتی ہے تو دو خاندانوں کے لئے برا ٹائم ہوتا ہے، دونوں اس کو ڈیل کر رہے ہوتے ہیں، طلاق ایک دن میں نہیں ہو جاتی اس میں بڑا ٹائم لگتا ہے،بات چیت ہوتی ہے، دونوں خاندان بیٹھتے ہیں ہماری امریکی سوسائٹی تو نہیں کہ سوچا اور طلاق ہو گئی، فیک باتیں کر کے دونوں خاندانوں کو تکلیف پہنچائی جا رہی، نام لےلےکر کہا جا رہا ہے، جھوٹ کی بھی ایک حد ہوتی ہے، سیاست کی بھی ایک حد ہوتی ہے، میں مریم نواز کا ووٹر نہیں لیکن بطور والد اچھا محسوس نہیں کر رہا، اللہ کسی کے بچوں کے ساتھ ایسا نہ کرے، سوشل میڈیا پر جو چل رہا وہ پراپر بتا رہے کہ ہم کتنے گرے ہوئے ہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتہ چل رہا ہے کہ انکی اوقات کیا ہے، سعودی عرب میں کسی اہم شخصیت کی ان سے ملاقات نہیں ہو سکی، یو اے ای میں بھی انکی ملاقات نہیں ہو گی،میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا،نواز شریف پاکستان آئیں گے یا نہیں 19 تاریخ کی شام کو بتاؤں گا.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہہ ہمارے مسلمان ورلڈ بینک کی طرح اپنا ایک نہیں بنا سکے، عرب بلاک کی اہمیت ہے، مسلم ورلڈ کی نہیں، پوری دنیا میں جو مسلمان ہیں انکا کوئی مسلم بینک نہیں، کوئی ایسی پالیسی نہیں جس میں ایک دوسرے کی مدد ہو،

Leave a reply