زیبا بختیار اورعدنان سمیع خان کے بیٹے ازان سمیع خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میں نے 15 سال تک اپنے والدکی شکل ہی نہیں دیکھی تھی . میں ان کی عادات سے اچھے سے واقف نہیں تھا ، مجھے ان کے بارے میںکچھ نہیں پتہ تھا ، اگر میرا ان سے رشتہ جڑا تو وہ میوزک کی وجہ سے جڑا، میں جب بھی میوزک بناتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے میرے والد میرے اردگرد ہیں. انہوں نے کہا کہ میوزک ایک ایسی چیز ہے جو میلوں بیٹھے لوگوں کو قریبب کرتی ہے. ایک سوال کے جواب میں اذان سمیع خان نے کہا کہ
”میری والدہ نے میری بہت اچھی تربیت کی ہے میںبہت خوش ہوں” کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں 22 سال کا تھا جب میرے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی. اس وقت میرے صحت کے مسائل چل رہے تھے ، بیٹی کی پیدائش کے بعد میںنے سوچا کہ مجھے خود پر توجہ دینی چاہیے ، میں نے اپنا وزن کم کرنا شروع کیا اور کھانے میںاحتیاط کی . میں بہت خوش ہوں کہ میں اس امتحان میںکامیاب ہوا کیونکہ میںنے اسکو ایک چیلنج کے طور پر لیا تھا. اذان سمیع خان نے کہا کہ میں میوزک کی دنیا میں اپنے والد کے میوز اور ان کی گائیکی سے بے حد متاثر ہوں .