بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، ٹریلر جاری ہوتے ہی اس کی دھوم مچ گئی ہے . فلم کو دیوالی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اس فلم میں‌سلمان خان ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر جلوہ گر ہوں گے،منیش شرما کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کی ریلیز کا اعلان سلمان خان کے مداحوں کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے.
سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں کترینہ کیف جلوہ گر ہورہی ہیں. سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار ہے.

”ٹریلر میں سلمان خان اور کترینہ کی اپنے دشمنوں کے ساتھ لڑائی سے لیکر ان کی شادی کا منظر بھی دِکھایا گیا ہے۔ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے ”۔ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے،اس بار بھی توقع کی جارہی کہ ٹائیگر3 بھی ریکارڈ بزنس کرے گی۔یاد رہے کہ سلمان خان بالی وڈ‌کے وہ فنکار ہیں جن کےنام پر ہی ریلیز سے پہلے فلم ہٹ ہوجاتی ہے. سلمان خان ان دنوں‌بگ باس 17 کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں.

غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

Shares: