بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ اپنی نئی آنے والی فلم ایمرجنسی کو لیکر کافی پرجوش ہیں اس میں وہ اندراگاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں ، اس کریکٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں جنہیں بہت زیاد ہ پسند کیا گیا ہے۔ اس فلم کو ریلیز کرنے کےلئے پہلے 24نومبر کی تاریخ رکھی گئی تھی لیکن کہا جا رہا ہے کہ ٹائیگر تھری ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی فلم کے فلم میکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب اس تاریخ کو فلم ریلیز نہیں کریں گے

کیونکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری کی وجہ سے ہماری فلم کو نقصان ہو سکتا ہے۔ ”ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ڈائریکٹ کیا ہے ”۔ فلم ’ایمرجنسی‘ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔دوسری طرف ٹائیگر تھری میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف دکھائی دیں گی ۔

غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

Shares: