اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) لیو انکیشمنٹ ، پینشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری
پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی ، اساتذہ کا استحصال بند کیا جائے ، لیو انکیشمنٹ ، پنشن ترمیمی رولز جیسے ڈاکہ رولز کو واپس اور سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو ختم اور گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے ۔ صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی و دیگر اساتذہ کا خطاب

تفصیل کے مطابق اوچ شریف مرکز کے بوائز و گرلز سکولوں کے اساتذہ نے لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترمیم اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الشمس چوک پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین اساتذہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اساتذہ کا استحصال ختم کرنے سکولوں کی نجکاری ختم کرنے کے نعرے درج تھے ، صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ، اساتذہ سڑکوں پر ہیں بچوں کی پڑھائی ٹھپ ہو چکی ہے مگر حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں ، الٹا پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کلاسز کا بائیکاٹ رکھا جائے گا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری لیو انکیشمنٹ ، پنشن ترمیمی رولز واپس لیکر سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لیا جائے ، قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں صدر اگیگا پنجاب اوچ شریف سجاد مستوئی کے زیر صدارت مردو و خواتین اساتذہ کا احتجاجی اجلاس ہوا جس میں بہاول پور کے اساتذہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی بھرپور مذمت کی گئی اور پنجاب بھر کے گرفتار اساتذہ کو فوری رہا اور مقدمات خارج کئے جائیں ، اجلاس سے سجاد خان مستوئی ، نائب صدر میڈم ناصرہ فیاض ، تاجر رہنماء عمر خورشید سہمن ، جنرل سیکرٹری فضل عباس ، فنانس سیکرٹری محمد اکمل سومرو ، جوائنٹ سیکرٹری اظہر عطاری و دیگر نے خطاب کیا

Shares: