پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج نواز شریف کی تاج پوشی ہو رہی تھی اور انکی جانب سے آج کا خطاب وکٹری کی طرف اشارہ کر رہا تھا، نواز شریف آج اپنی سی وی پیش کر رہے تھے،پنجاب کے حکومت نے آج نواز شریف کو ریڈ کارپٹ مہیا کر دیا ، پنجاب کے انتظامیہ نے نواز شریف کو بہت زیادہ تعاون کیا یہاں تک کے سرکاری ٹرینوں پر نواز شریف اور ن لیگ کی پینٹنگز تک کی گئی جو غیر قانونی ہے،ن لیگ نے آج قانون کی دھجیاں بکھیر دی.
لیکن اس بار عوام اپنا فیصلہ خود دے گی کیونکہ اس دفعہ زیادہ تعداد نوجوان ووٹرز کی ہے،فیصل کریم کنڈی نے اس بات کو بھی رد کر دیا کہ آج مسلم لیگ کا بڑا پاور شو تھا ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنا بیانیہ تبدیل کر لیا ،جلسہ بھرنا الگ بات ہے لیکن ووٹ بھرنا الگ بات ہے اس بات کا فیصلہ اس بات پہ کرنا کہ جلسے میں بڑی تعداد میں عوام شامل ہے تو الیکشن وہی جیتے گا یہ غلط ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر اس دفعہ کسی غیر جمہوری قوت نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو ملک میں انارکی پھیلی گی،

Shares: