آمدن سے زائد اثاثہ جات،اسحاق ڈار کوعدالت نے بری کر دیا

0
64
ishaq dar

احتساب عدالت اسلام آباد،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کا کیس،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں کلین چٹ دے دی،اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہاکہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں، کیس مزید نہیں چلایا جا سکتا. عدالت نےنیب کے بیان کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سنا دیا گیا ہے

دوران سماعت احتساب عدالت نے نیب سے تحریری جواب طلب کرلیا،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں اسحاق ڈار و دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دے دیں کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت میں کہاکہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیئے ہیں عدالت فیصلہ سنا دےجج محمد بشیر نے کہاکہ آپ لکھ کر دے دیں ایک بجے فیصلہ سنائیں گے

احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی گئی

جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

Leave a reply