راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

مسافروں کا کہنا ہے کہ ریل میں کرائے بڑھا دیئے ہیں مگر سروس اور وقت کی پابندی نہ ہونے کے برابر ہے
0
87
Train

راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے ٹرین میں سفر کرنا چھوڑدیا،راولپنڈی سے پشاور اکانومی کلاس کاکرایہ 750روپے اور اے سی کا 1300روپے ہے جبکہ روڈ ٹرانسپورٹ کا کرایہ اکانومی کا 550روپے اور اے سی کا650روپے بزنس کلاس کا 750روپے جس میں ریفریشمنٹ بھی شامل ہوتا ہے،مسافروں کا کہنا ہے کہ ریل میں کرائے بڑھادیئے ہیں مگر سروس اور وقت کی پابندی نہ ہونے کے برابر ہے۔ترجمان ریلوے نے اس حوالے سے موقف نہیں دیا

راولپنڈی سے پشاور ریلوے میں مسافر سفر کیوں نہیں کرتے بڑی وجہ سامنے آگئی،ریلوے افسران نے ریلوے آمدن بڑھانے کے لیے ریل کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ کردیئے نتیجتا مسافروں نے پشاور راولپنڈی کے درمیان ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ دیا ۔راولپنڈی سے پشاور کے درمیان اس وقت تین مسافر ٹرینیں چل رہی ہیں جن میں خیبر میل ایکسپریس،جعفر ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس ہیں ۔خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کا راولپنڈی پشاور کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ 700روپے ہے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1100روپے ہے جبکہ رحمان بابا کا اکانومی کلاس کا کرایہ 750روپے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1300روپے ہے اور تینوں ٹرینیں 3گھنٹے 25منٹ تقریبا میں یہ فاصلہ طے کرتی ہیں۔

راولپنڈی سے اٹک تک خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 300روپے ہے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 700روپے ہے جبکہ رحمان بابا کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400روپے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 700روپے ہے اور 1گھنٹے 25منٹ میں یہ فاصلہ طے کرتی ہیں۔جبکہ موٹروے سے جانے والی نجی کمپنیوں کی لگژری بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ راولپنڈی سے پشاور کے درمیان930روپے ہے اے سی ہائی ایس کا کرایہ 650روپے جبکہ اکانومی کلاس نان ای سی کا کرایہ 550روپے تک ہے ۔اٹک سے راولپنڈی کے درمیان نان ای سی ہائی ایس کا کرایہ 280روپے ہے جبکہ کوسٹر کا 260روپے ہے نان اے سی ہائی ایس اگر موٹروے پر جائے تو کرایہ 330روپے لیتے ہیں۔جبکہ اے سی سروس دستیاب نہیں ہے ۔اس حوالے سے ریلوے ترجمان سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔(محمداویس)

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

صوبہ سندھ بلوچستان کی مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے کوچز دستیاب نہیں

Leave a reply