اینٹی کرپشن پنجاب کے چیئرمین کی ہدایت پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے

سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی کے علاوہ سابقہ ایم این ایز اور ایم پی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں مختلف مقامات پر ریڈ کئے، اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابقہ ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر چھاپے مارے۔سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم ،سیاسی رہنماسلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا، تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے، بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ وٹو پر ترقیاتی کاموں میں کروڑں کے غبن کا الزام ہے

بشریٰ کے بھائی احمد مجبتیٰ پر دیپالپور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے بشریٰ بی بی کے بھائی نے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں ، ملزمان کی جانب سے سرکاری خزانے کو20 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

Shares: