سائفر کی سازش،انکوائری، کاروائی ضروری،سفارتی نقصان کا ذمہ دار کون

0
100
imran khan aam khan

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

تاریخِ اسلام اور جمہوریت کی تاریخ کا شاید سب سے بڑا واقعہ ہے جس میں ریاست کا سب سے بڑا علمبردار ریاست مخالف سازش کرتا پکڑا گیا ہے۔ کیا دنیا میں کوئی ایسی مثال ملتی ہے جہاں ریاست کا اپنا سربراہ ریاست مخالف سازش کرتے پکڑا گیا ہو؟ امریکی سازش کا بیانیہ اور یہ کہنا کہ جنرل باجوہ نے سازش کی، میر جعفر میر صادق جیسے القابات دینا اور الزام در الزام لگانا کونسی جمہوریت میں ہوتا ہے؟ کیا کہیں کوئی وزیر اعظم اپنے ہی آرمی چیف کے خلاف سازش کرسکتا ہے؟

اعظم خان کوئی عام کارکن نہیں ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کا کوئی سابق رہنما نہیں بلکہ چئیرمین پی ٹی آئی کا بندہِ خاص ہے۔ یہ آدمی عمران خان کا عکس ہے۔ یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزیروں کا کہنا تھا کہ “حکومت تو اعظم خان اور شہزاد اکبر چلاتے ہیں اور خان ان کی سنتا ہے۔” آج اعظم خان کے انکشافات جو چئرمین پی ٹی آئی کے یارِ خاص نے کیے اس پر چئرمین پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہئیے۔ پھر ریاستی اداروں اور اُنکے سربراہان سے مانگنی چاہئے جن پر اس نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چئرمین پی ٹی آئی نے آخر ایسا کیوں کیا؟ وہ استعفئ دے سکتے تھے۔ اسمبلیاں تحلیل کرسکتے تھے۔ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے مگر یہی راستہ کیوں چنا؟

ملک پر اُسکی کی اس گھنائونی سازش کے اثرات یہ مرتب ہوئے کہ جب امریکہ جیسی حکومت پر ایک وزیر اعظم ریاست کا سربراہ جھوٹی سازش کا الزام لگاتا ہے تو اس کی قیمت آنے والے وزرا اعظم اور وزرا خارجہ اور ملک کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی اور بیرونی ممالک کے ساتھ تعلقات کے حساس ترین معاملات پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر کے بار بار غلطی کی ہے۔لیکن سب سے بڑی سفارتی غلطی سائفر تھی۔ چئیرمین تحریکِ انصاف نے جس طرح سائفر پر بیانیہ بنایا اور اس بیانیے سے بار بار یو ٹرن لیے اس کی مثال نہیں ملتی۔

اعظم خان نے جو کچھ بتایا اور جو کچھ سابق وزیر اعظم نے کیا اس پر ریاستِ پاکستان کو چئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کرنا چاہئیے۔حکومت کو چاہیے اس سنگین غداری کے خلاف ایک اعلیٰ سطح انویسٹیگیشن کروائے جو پاکستان کو ناتلافی ہونے والے نقصان کی تفتیش کرے۔

مفروضی بیرونی سازش کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچا کر پھر کہنا شروع کردیا “سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے اب الزام نہیں لگائوں گا” ان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ آڈیو لیکس پر عمران خان نے سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا اور اعظم خان سے ملکر اس پر "کھیلنے” کی بھی منصوبہ بندی کی

پاکستانی سفارتکار حیران اور ششدر تھے کہ ایک خفیہ مراسلہ کیسے پاکستان کی سیاست کا قضیہ بن گیا۔ دنیا بھر کے سفارتکاروں کا پاکستان پر اعتماد ٹوٹا کہ ایک خفیہ مراسلہ کیسے پبلک کیا گیا، اپنی کابینہ سے اس کو منظور کروا کے چئرمین پی ٹی آئی نے مراسلے کی کاپیاں بھیجیں۔ جلسے میں لہرایا اور عوام کو دکھانے پر بھی بضد رہے۔ اس پر ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے اور اس کے مطابق قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

اِس سائفر کی سازش بے نقاب ہونے سے اب یہ بات واضح ہے کے عمران خان کا اب ملک کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور جو بھی اس کا ساتھ دے گا وہ بھی ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ہ اعظم خان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،

جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی ،

Leave a reply