ٹھٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ہلال احمر نے درگاہ ستیوں کے قریب ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا
تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان ضلع ٹھٹھہ کیجانب سے حاجی محمد حنیف میمن نے درگاہ ستیوں کے قریب گاؤں ماسٹر محمد حسن ملاح میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں سینئر ڈاکٹر محمد اقبال میمن نے ایک سو سے زائد مریضوں کو مفت چیک اپ کر کے انہیں مفت میں ادویات بھی دیں، اس موقعہ پر حاجی محمد حنیف میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو مریضوں کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے ہلال احمر پاکستان ضلع ٹھٹھہ کیجانب سے ہے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ٹھٹھہ کی غریب مسکین عوام میں مختلف طریقوں کی میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کا مفت علاج کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان ضلع ٹھٹھہ کیجانب سے اور بھی سہولیات دی جائیگی جس میں غریب عوام کو فائدہ مل سکے۔
Shares: