نواز شریف لاڈلے کے لیے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی،پرویز الہیٰ

0
41
parvez elahi

صدر تحریک انصاف، سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں ،پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے،اسپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لیے ہے ؟انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں ،ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف باتیں کیں، یہ کہاں کا انصاف ہے ،نواز شریف لاڈلے کے لیے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے ،نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے ہیں

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،چودھری پرویزالٰہی کو ضلع کچہری میں پیش کردیاگیا، پرویز الہی بھرتیاں کیس کی سماعت ہوئی،پرویز الہی کے وکلانے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت میں موقف اپنایا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے ،ہائیکورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے ، پرویز الہی کے مرکزی وکیل بھی ہائی کورٹ میں ہیں ،اینٹی کرہشن حکام کی جانب سے کیس کی سماعت شروع کرنے کی استدعا کی گئی، تفتیشی نے استدعا کی کہ عدالت ہمارے دلائل سن لے بعد میں پرویز الہی کے وکلا کو بھی سنا جا سکتا ہے ،مجسٹریٹ نے سماعت ملتوی کر دی

‏لاہور ضلع کچہری: شوگر ملز کو کوٹہ دینے کا معاملہ ،چوہدری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن کی جانب سے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ پورے معاملے سے پرویز الہی کا کوئی تعلق نہیں ،ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے شوگر مل کا کوٹہ بڑھانے پر فیصلہ کیا ،مونس الہی مل کے پارٹنر ہیں اس میں پرویز الہی کا کیا قصور ہے ،بیٹا مل کا شٸیر ہولڈر ہو تو پرویز الہی پر ذمہ داری کس طرح بنتی ہے اینٹی کرپشن نے یہ بتایا ہی نہیں کہ اس پورے معاملے میں پرویز الہی نے کیا کردار ادا کیا ،اینٹی کرپشن یہ بتائے جسمانی ریمانڈ کس جرم کی تفتیش کے لیے مانگ رہی ہے ، یہ جسمانی ریمانڈ کا نہیں بلکہ ڈسچارج کا کیس بنتا ہے ،پرویز الہی کے وکلا اور اینٹی کرپشن کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،عدالت نے شوگر ملز کوٹہ کیس میں جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply