پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری

0
67

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ، پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کیس کے میرٹ پر جائے بغیردرخواست گزار کی 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے درخواست گزار 50 ہزارروپے ڈپٹی رجسٹرار کو مچلکے جمع کرائے درخواست گزار6 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے 6 مئی ساڑھے 12 بجے تک عدالت کا یہ حکم ختم ہو جائے گا ،
Scan
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی نے پولیس اوراینٹی کرپشن کے آپریشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آپریشن کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک فیملی ممبران کی گرفتاری روکنے کا حکم دیا جائے ۔

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

تحریک انصاف کے‌صدر چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے پرویز الہٰی سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ انسپکٹر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا،

Leave a reply