آج سائفرکیس میں آج سرکاری گواہاں کے بیانات ریکارڈ کئےجائیں گے، خصوصی عدالت جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے جبکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں آج سائفرکیس کی سماعت ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے اور سماعت کے دوران سرکاری گواہاں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، گواہان میں نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون اور فرخ عباس شامل ہیں۔
جبکہ گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ نہ ہونے کے باعث بیانات ریکارڈ نہیں ہوئے تھے اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 23 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اور شاہ محمود نے اس جرم میں ان کی معاونت کی۔