روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

ہم آہنگی کے فروغ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں
0
41
Parliment

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے روانڈا سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانسواں زیویئر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقا ت جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ”لک افریقہ“ پالیسی کے تحت دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور افریقی بھائیوں کے ساتھ دوستانہ اور اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ روانڈا خوبصورت اور صاف ستھرا ملک ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا افریقی ممالک نے آپس کے جھگڑے صبر وتحمل اور مل جل کر خود حل کیے ہیں۔ آج پاکستان اور روانڈا کے مابین دوستی کا نیا باب کھل رہا ہے۔ حکومت پاکستان اور سینیٹ آف پاکستان ہر طرح کے اچھے تعلقات،تعاون اور مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

جبکہ انہوں نے مزید کہا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے تاجروں کے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پارلیمانی روابط، سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں پر پر زور دیا گیا۔ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ معاونت اور رابطہ کاری کیلئے خصوصی حکمت عملی وضح کر چکا ہے، ”لک افریقہ“ پالیسی کے تحت تعاون کی نئی راہیں کھلنے، بہتر روابط اور تجارتی تعاون میں مدد ملے گی.
شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
واضح رہے کہ پاکستان نے روانڈا میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ امید ہے روانڈا بھی پاکستان میں اپنا سفارتخانہ قائم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے تاجروں سرمایہ کاروں اور عوام کو سہولت میسر ہو۔ خطے میں امن اور ترقی کیلئے پارلیمانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جبکہ ہمیں پارلیمانی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی امن اور ہم آہنگی کے فروغ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں تیز کرنی ہوں گی،

Leave a reply