اسپیکر قومی اسمبلی کی روانڈا کے پارلیمانی وفد سے ملاقات

پاکستان اور افریقہ کے مابین زراعت فوڈ سیکورٹی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون
0
101
RPA

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس دورہ پر روانڈا کے پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان اپنی "لک افریقہ پالیسی کے تحت روانڈا سمیت تمام افریقی ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار روانڈا سینیٹ صدر ڈاکٹر فرانکوس زیویر کالنڈا کی سربراہی میں روانڈا کے اعلی سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے آج بروز منگل پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔

ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی رابطوں کو پروان چڑھانے میں پاک-روانڈا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پارلیمانی روابط میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روانڈا میں منعقد ہونے والی 145ویں بین الپارلیمانی اسمبلی اجلاس میں پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی جس سے ترقی پذیر ممالک تیزی سے متاثر ہو رہیں ہیں ۔
خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
واضح رہے کہ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ کے مابین زراعت فوڈ سیکورٹی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا کے مابین کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے وفود کے تبادلوں کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ روانڈا سینیٹ صدر ڈاکٹر فرانکوس زیویر کالنڈا نے پرتپاک استقبال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے افریقی سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply