پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالف ہے ،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز دھرتی ماں کے زیور ہیں،لاہور میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے، نجکاری در اصل پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہے ،پائلٹوں کی ڈگریوں کو سوالیہ نشان بنا کر پی آئی اے کی ساکھ خراب کی گئی ،پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرنے کے پیچھے گھناؤنی سازش ہے،ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں ،اس نقصان کا ازالہ کون کریگا، ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے پی آئی اے کا 10 ارب روپے نقصان ہو چکا ہے، پی آئی اے کی بحالی کیلئے محنت کشوں سے راہنمائی حاصل کی جائے،
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی