مزید دیکھیں

مقبول

موٹروے پولیس سکھر کی جانب سے ٹریفک الرٹ

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) موٹروے پولیس سکھر...

میرپورخاص:نیشنل پریس کلب میں پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد

میرپورخاص باغی ٹی وی،نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) نیشنل...

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے الزام پر واپڈا کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد:واپڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ، ٹریفک پلان جاری

کراچی:جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا-

باغی ٹی وی : جمعیت علمائے اسلام نے اعلان کیا تھا کہ 22 اکتوبر سے 2 نومبر تک سندھ امن مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جو سندھ کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے تاہم اب کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ 2 نومبر بروز جمعرات شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ ہوگا، اس لیے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں –
https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617186434867422?s=20
https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617182500638921?s=20

سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور …

اسی حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کل مورخہ 2 نومبر2023 سہ پہر3 بجے کے بعد ایک مذہبی جماعت کی جانب سے سندھ امن مارچ براستہ گگر پھاٹک سے شارع فیصل اور شارع قائدین سے سوسائٹی چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد جلسہ ہوگا، کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے بھی عوام ریلیوں کی شکل میں سوسائٹی چورنگی جلسہ میں شرکت کے لیے پہنچیں گے عوام الناس سے التماس ہے زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ کی وجہ سے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں اور متبادل یا دیگر راستے اختیار کریں۔

جسٹس عرفان سعادت خان سپریم کورٹ کے جج مقرر

https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617177261916414?s=20
https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617191136657591?s=20
بیان میں بتایا گیا کہ 2 نومبر کو شارع فیصل پر شارع قائدین فلائی اوور سے سوسائٹی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح ایم اے جناح روڈ سے سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی طارق روڈ سے اللہ والی چورنگی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی نیو ایم اے جناح روڈ ، پیپلز چورنگی، سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ریلی کے دوران گگر پھاٹک سے قائد آباد اور قائد آباد سے نرسری تک صدر کی جانب ٹریفک کی روانی میں سست روی متوقع ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا