طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

اسرائیل کا وجود ہی اس سارے درد، خون اور آنسوؤں کا سبب بنتا ہے
0
130
hammas

غزہ: حماس کے ایک عہدیدار غازی حماد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ 7 اکتوبر کا حملہ طوفان الاقصیٰ واحد آخری نہیں، اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے۔

باغی ٹی وی: مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (MEMRI) کی ایک رپورٹ کے مطابق غازی حماد نے کہا کہ اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جس کی ہماری زمین پر کوئی جگہ نہیں ہےہمیں اس ملک کو ختم کرنا ہوگا‘ہمیں اسرائیل کو سبق سکھانا چاہیے، اور ہم یہ بار بار کریں گے۔ طوفان الاقصیٰ واحد (حملہ) نہیں ہے، ہم دوسری، تیسری، چوتھی بار آئیں گے،کیونکہ ہمارا عزم ہے کہ لڑو۔
https://x.com/MEMRIReports/status/1719662664090075199?s=20

نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

حماد نے اس حملے میں جانی قیمت کے بارے میں بھی بات کی، جو جنگ کے دونوں فریقوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریئم میوزک فیسٹیول میں ہونے والی ہلاکتیں ’زمین پر پیدا ہونے والی پیچیدگیوں‘ کا نتیجہ تھیں کیا ہمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی؟ ہاں، اور ہم اسے ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ہمیں شہیدوں کی قوم کہا جاتا ہے اور ہمیں شہداء کی قربانی پر فخر ہے اسرائیل کا وجود ہی اس سارے درد، خون اور آنسوؤں کا سبب بنتا ہے، یہ اسرائیل ہے، ہم نہیں۔ ہم قبضے کے شکار ہیں، کسی کو بھی ہم پر الزام نہیں لگانا چاہیے 7 اکتوبر، 10 اکتوبر، 10 لاکھ اکتوبر ، ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ جائز ہے۔

آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع سے ملاقاتیں

دوسری جانب فلسطینی سیاسی کارکن احد تمیمی نے پیر کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی آباد کاروں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احد تمیمی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ ’ہم مغربی کنارے کے تمام شہروں میں ہیبرون سے جینین تک آپ کا انتظار کر رہے ہیں، ہم آپ کو ذبح کر دیں گے اور آپ کہیں گے کہ ہٹلر نے آپ کے ساتھ جو کیا وہ ایک مذاق تھاہم تمہارا خون پی جائیں گے اور تمہاری کھوپڑی کو چبائیں گے۔ آجاؤ، ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔

مارچ 2018 میں، احد تمیمی کو ایک اسرائیلی فوجی افسر اور سپاہی پر حملہ کرنے، تشدد کیلئے اکسانے، اور اسرائیلی فورسز کے سامنے مزاحمت کے چار الزامات پر آٹھ ماہ قید اور آٹھ ماہ پروبیشن کی سزا سنائی گئی انہیں 29 جولائی 2018 کو سزا پوری کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 8796 ہوگئی ہےفلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2290 خواتین اور 3648 بچے شہید ہو چکے ہیں کم از کم 22 ہزار 219 افراد زخمی ہیں، 2 ہزار 30 افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1120 بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 130 ورکرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 28 ایمبولینسیں تباہ ہوچکی ہیں اب تک غزہ کے طبی نظام پر 270 سے زائد حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث 35 میں سے 16 اسپتال اور 72 میں سے 51 طبی مراکز بند ہو چکے ہیں-

بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

Leave a reply