شہر قائد کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔رینجرز حکام نے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلیے۔ رینجرز نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی۔، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ 5 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری
جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں پاک فوج کی 52 کمپنیاں، رینجرز کے 7700 سے زائد اور پولیس کے 71 ہزار 400 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی کی 342 سمیت صوبے بھر میں 2015 امام بارگاہیں ہیں، سندھ بھر میں 6288 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں سے 439 کو انتہائی حساس اور 1788 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 15971 مجالس ہوتی ہیں جن میں سے 1408 انتہائی حساس اور 5199 حساس ہیں۔