نو محرم ،لاہور میں مرکزی جلوس برآمد،سیکورٹی سخت، کیمروں سے نگرانی

0
56

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا سب سے قدیمی جلوس عزاء خانہ پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلوس پانڈو سٹریٹ سےعالمگیر روڈ،عالمگیر روڈ سے سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا، جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی، نماز ظہرین کی امامت مولانا حسن عباس نقوی کریں گے، نماز ظہرین کے بعد جلوس سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، بلاک سیداں سے نوری بلڈنگ چوک اسلامپورہ مین بازار سے نیلی بار چوک سے ہوتا ہوا سول سیکرٹریٹ سے گزرے گا اور مغرب کے وقت پرانی انارکلی پہنچے گا۔

پرانی انارکلی کے بعد اے جی آفس سے موج دریا روڈ پر امام بارگاہ خیمہ سادات پھر جین مندر سے واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ پہنچے گا اور رات بارہ بجے امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہو گا۔

کراچی، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے رینجرز متحرک

جلوس کے موقع سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کیساتھ رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، 84 انسپکٹرزاور 5 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہونگے۔ مجالس اور عزاداری جلوسوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے لئے 10 ہزار سے زائد رضا کار بھی امام بارگاہوں کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

جلوس کے روٹ پر 375 کیمرے لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے جلوس کے روٹ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پولیس، سول ڈیفنس اور سکاوٹس یوم عاشور پر سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈی سی آفس کنٹرول روم میں پولیس، ریسکیو، ایم سی ایل، پی ٹی سی ایل، لیسکو، واسا، ایس این جی پی ایل اور دیگر محکموں کے ملازمین ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، ملازمین سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انار کلی کے جلوس کو مانیٹر کر رہے ہیں،

نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

Leave a reply