نجکاری کے حوالہ سے الزامات سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں، ترجمان پی آئی اے

0
96
pia

کراچی ۔پی آئی اے نے ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چند روز قبل لاہور میں ہونے والی ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس کہ جس میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایک کاروباری ٹائیکون کی صاحبزادی کے ساتھ ڈیٹا شئر کیا ہے، کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل نجکاری کمیشن، حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں مکمل کررہا ہے۔ نجکاری کے عمل کے دوران کسی بھی شخصیت کے ساتھ کوئی ترجیحی برتاو نہ رکھا گیا ہے اور نا ہی ایسے کئے جانے کا کوئی امکان بھی ہے۔ پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں ۔ پی آئی اے انتظامیہ ان کی پرزور آواز میں تردید اور مذمت کرتی ہے۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالف ہے ،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز دھرتی ماں کے زیور ہیں،لاہور میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے، نجکاری در اصل پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہے ،پائلٹوں کی ڈگریوں کو سوالیہ نشان بنا کر پی آئی اے کی ساکھ خراب کی گئی ،پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرنے کے پیچھے گھناؤنی سازش ہے،

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

Leave a reply