ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ ہوا
0
189
dollar

اسلام آباد:انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار ہے۔

باغی ٹی وی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 98 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 29 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھاگزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 98 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے ہے۔

برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کی لہر کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 54 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں آگئی،کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 154 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سعودی عرب کاتیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا …

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے ڈالر کی حقیقی قدر بتا دی ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت پر لوگ پریشان ہیں، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر آج 287 روپے کا ہوگیا ہے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، امریکی کرنسی کا بھاؤ بڑھنے کی وجہ حقیقی طلب ہے کیونکہ ایل سیز کھل رہی ہیں جس سے ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا، البتہ ملک میں ڈالر کی حقیقی قیمت 250 روپے ہے۔

ڈالرکی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری

واضح رہے کہ منگل کے روز کاروبار دن کے درمیان ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 287 روپے میں جاری ہے-

Leave a reply