کراچی ایئر پورٹ پر حکام کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، مسافروں کو مضر صحت کھانا دیا جا رہا ہے، کراچی ایئر پورٹ پر کھانا دیا گیا تو اس میں کیڑے چلتے پھرتے نظر آئے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کی خبر وں کا نوٹس لیا ہے، ڈومیسٹک لاؤنج میں مسافروں کےکھانے سے کیڑا نکلا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی تھی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیڑا کھانے میں رینگ رہا ہے.

واقعہ کا حکام نے نوٹس لیا اور تحقیقات کا اعلان کیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایکسپائری کھانا بھی مسافروں کو فروخت کیا جا تا ہے، تحقیقاتی کمیٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر، ڈاکٹر اور ہیلتھ سروسز کے اہلکار شامل کیے گئے ہیں،کمیٹی سے اڑتالیس گھنٹوں میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کی گئی ہے ایئرپورٹ ہیلتھ افسر نے کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا لائونج سیل کردیا ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Shares: