کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی،خورشید شاہ

0
139
khursheed shah

سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چوہدری کے گھر پہنچ گئے، نوید چوہدری سے ان کی اہلیہ کی انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی.

اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں زبردستی کی گئی یا سیلیکشن ہوئی تو ملک کو اسکا نقصان ھو گا ،پیپلز پارٹی انتخابی اتحاد نہیں کرے گی،عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی جا رھی ھے ،عدالت سے ضمانت لینے پر نوازشریف کاقد چھوٹا ہوا ،کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی،انتخابات پنکچر کیے گئے تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا.

دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما عاجز دھامرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایسی جماعت وجود میں لے آئے جسکی مثال کہیں نہیں ملتی ، الیکشن کا ماحول ہے پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ مخالفین کو منہ توڑ جواب ہے،پارٹیوں کے بغیر اتحاد کے پیپلز پارٹی سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ، پارٹیوں کا اتحاد اس بات کی دلیل ہے کہ پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے ،الیکشن کمیشن گھونگٹ میں بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ دینے سے بھاگ رہی تھی ، بلاول بھٹو نے بار بار الیکشن کی تاریخ پر ذور دیا،سندھ میں جمہوریت ہے، مخالفین کی تنقید پر رونا دھونا نہیں کرتے،تنقید والا اپنا کام کرتا رہے ہم خدمت کے جذبے سے عوام کے پاس جائیں گے،دو ہزار اٹھارہ کا انتخاب پری پلان تھا،

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply