خیبر پختونخوا کے نئے نگران وزیر اعلی نے حلف اٹھا لیا

0
80

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا نے ارشد حسین سے حلف لیا . راشد حسین نئے نگران وزیر اعلی بن گئے.
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ آرٹیکل 224 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ مقرر ہوگئے۔
حکم نامے کے مطابق محمود خان اور اکرم درانی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ کی تقرری کےلیے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو بلایا گیا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اعظم خان کے انتقال کے باعث نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر ضروری ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری کے معاملے پر اکرم درانی نے کہا تھا کہ صوبے میں سیاسی بحران ہے، آج ہی نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا مسئلہ حل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کےلیے متوقع نام سیاست دان اور بیوروکریٹ کے ہوسکتے ہیں۔ کوئی اعظم خان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکا، ان کا چناؤ اس لیے کیا تھا کہ وہ نیک انسان تھے۔

Leave a reply