صوابی: عدالت نے سابق اسپیکر اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا-
باغی ٹی وی : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گزشتہ رات اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا، انہیں آج صوابی میں جوڈیشل مجسٹریٹ خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے اسد قیصر کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی پر پرمیڈیکل کالج صوابی کیلئے آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نےاینٹی کرپشن کی استدعامستردکردی اور اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
ممکنہ گرفتاری کے خدشہ،بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں
عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئت اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم امید اچھی رکھتے ہیں، اللہ کو جو منظور ہوا، میں تحریک انصاف میں ہوں، اور رہوں گا-
واضح رہے کہ اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کرنے کا الزام ہے،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 3 نومبر کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔








