کوئٹہ: نوازشریف کی کوئٹہ کے نجی ہوٹل سے واپسی پر کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین جھگڑا ہو گیا۔

باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوئٹہ میں ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھے، جہاں سے واپسی کے لئے روانہ ہوئے تو کارکنوں کی بھگدڑ مچ گئی، سیکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

نوازشریف اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد نجی ہوٹل سے ائیر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ روز سے دورہ بلوچستان تھے جہاں انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،جہاں آج اجلاس میں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں، سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی ،باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا ، صرف مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا، گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی ، کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں –

ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں وزیراعظم بنا تھا،نواز …

نواز شریف نے کہا کہ کون کس نے کیا کیا ؟ بچوں کو بتانا چاہیے، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا ، پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے، ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں میں وزیراعظم بنا تھا، عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی سکیم لائیں گےگھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے، بغض اور حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا-

مناسب ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں، تجزیہ کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں،شہباز …

Shares: