ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں وزیراعظم بنا تھا،نواز شریف

بغض اور حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا-
0
137
quetta

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا –

باغی ٹی وی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلوچستان میں اجلاس جاری ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چار سو چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے، شہبازشریف کے بنائے دانش سکولوں میں بچوں کو داخلہ دیا –

نواز شیرف نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں، سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی ،باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا ، صرف مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا، گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی ، کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں –

سرکاری افسران کیلئے”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

پارٹی قائد نے کہا کہ2018 میں منصوبہ مکمل ہونا تھا ، یہ منصوبہ کیوں مکمل نہ ہوا ، یہ نقصان عوام کا ہوا، بلوچستان کا ہوا ،پاکستان کو ہوا، ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے، ہم نے اُن کی یہ تکلیف ختم کی، گوادر کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے اب آپ ناشتہ گوادر اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھا سکتے ہیں،کچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں ، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے-

ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ …

نواز شریف نے کہا کہ کون کس نے کیا کیا ؟ بچوں کو بتانا چاہیے، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا ، پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے، ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں میں وزیراعظم بنا تھا، عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی سکیم لائیں گےگھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے، بغض اور حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا-

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

Leave a reply