اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی
اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب دے دیا،اسلامی نظریاتی کونسل نے رائے میں کہا کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے،خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے، فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں،فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے،فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے عورت کے والدین ،شادی ہونے کی صورت میں شوہر سے اجازت لازمی قراردی گئی ہے،جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے، گروپ کے ہمراہ بغیر محرم جانے والی خاتون حج پر جائے تو وزارت مذہبی امور پہلےچھان بین کرے، گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کرنے کے بعد ہی بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے.
حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ
40781 عازمین حج سعودیہ پہنچ گئے.
سفرِ حجاز…… چند مشاہدات …… تجاویز،محمد نورالہدیٰ
سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک
خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت