مزید دیکھیں

مقبول

مستونگ ، پولیس ٹرک پر دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شمس آباد...

ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا بیساکھی میلہ مثبت کوریج پر صحافیوں کو خراج تحسین

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ...

ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور...

سیالکوٹ: 3 ارب ڈالر سالانہ کمانے والا صنعتی شہر، ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ...

اسٹیٹ بینک نےخواتین کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ سہولت کا اجرا کیا ہے، اب خواتین گھر بیٹھی آن لائن درخواست جمع کر ا کر پانچ لاکھ روپے تک کا قرضہ باآسانی حاصل کر کے بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان قرۃ العین بلال نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں سے ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں،ملک میں خواتین 48فیصدہیں مگربہت تھوڑی تعداد بلکہ نہ ہونے کے برابر خواتین اس وقت اپنا ذاتی کاروبار کر رہی ہیں۔

کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے لازم ہے کہ خواتین دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے ذاتی کاروبار کو ترجیح دیں، اس وقت فوڈ آئٹم اور گھریلو زراعت کے شعبہ میں آگے بڑھنے کے وسیع امکانات موجود ہیں جن کو اختیار کر کے خواتین اپنے گھرانے میں بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں بلکہ ان کے کاروبار سے کئی ایک افراد کے روزگار کا بھی بندوبست ہو جاتا ہے۔

عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ بنک میں ذاتی اکائنٹ لازمی کھولیں تاکہ تھوڑی تھوڑی بچت بھی ان کے آنے والے کل میں کام آ سکے، بنکوں نے اس مقصد کے لیے الگ ڈیسک بھی قائم کر دئیے ہیں تاکہ بنک آنے والی خواتین کو کسی قسم کی بھی کوئی پریشانی اور دقت نہ ہو،بنک اکاؤنٹ گھر بیٹھی بھی کھول سکتی ہیں۔

غزہ:اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 200 …