عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

0
224
ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں عمران خان اور بشریٰ کی ملاقات آخری ہو، اس وقت پاکستان کی اکانومی اس لیول پر ہے کہ تڑی کام نہیں آئیگی، آرمی چیف پاکستان کی سیکورٹی اور اکانومی پر فوکس کر چکے ہیں.

ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کے حادثے اور پولیس کی کاروائیوں کے حوالہ سے سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے چھ افرا د کے مرنے کے بعد ان کو خیال آیا، یہ ڈیفنس میں تھا تو انکو خیال آ گیا، یہ ڈی ایچ اے میں تھا، لیکن ہائی وے پر مری سے آتے ہوئے کتنی بار بسوں‌کے ایکسل کھلے، کلر کہار پر حادثے ہوئے ، ستر ستر لوگ ایک ساتھ مر گئے ویگن ڈرائیور یا بس ڈرائیور کی غفلت سے،لیکن ان کے لائسنس چیک نہیں ہوئے، قانون پر عمل ہونا چاہئے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، کوئی معافی نہیں ہونی چاہئے، پتہ چلا کہ بچہ پہلے دھمکیاں دے رہا تھا پھر ٹکر ماری، پھر کہہ دیا کہ ڈرائیور چلارہا تھا اور وہ بھاگ گیا، ہماری حکومت ری ایکٹو مو ڈ میں ہے ،یہ تو محسن نقوی کو کریڈٹ دوں گا کہ انہوں نے ہاتھ ڈالنا شروع کر دیا ہے، اس ملک میں جب اچھے اچھوں کے بچے پکڑے جائیں گے تو تبھی یہ ہوش میں آئیں گے

کرکٹ کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری ابھی تفصیل سے عاکف جاوید سے بات ہوئی،عاکف جاوید کی اہلیہ نے 12 کتابیں ایک ساتھ لانچ کیں، انہوں نے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، وہاں پر مجھے انہوں نے بلایا ہوا تھا، ہم ایک ساتھ بیٹھے تھے، سیلکٹر وہاب ریاض کو بنا دیں، مہوش تبسم کو بنا دیں، وہ تو اپنی جگہ، کچھ نہ کچھ تو کر لیں گے، یہ جو مافیا ہے بک کیپر کا، بکیز، کا جب تک انکا کچھ نہیں ہوتا، کچھ نہیں ہونے والا، یہ مافیا مجرم، چور ہے،جب تک دس لوگوں کو پھائے نہیں لگایا جائے گا کسی کے چیف سیلکٹر ،کوچ بننے کا فائدہ نہیں، فائدہ تب ہو گا جب مجرموں‌کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر یو کے میں مقدمہ کر رہے ہیں، آفیشلی بتا رہا ہوں کہ جیو پر جو کلیم تھے وہ واپس لے لئے کیونکہ وکیلوں نے انہیں بتایا کہ یہ کیس نہیں جیت سکتے، خانزادہ صحیح رپورٹنگ کر رہا تھا، وہ تو یہ نہیں کر سکے، ایک ماہ تو انہوں نے خوب ڈھنڈورا پیٹا، آج معافیاں مانگ رہے ہیں، پیروں میں پڑے ہوئے ہیں، ڈونلڈ کے ساتھ بھی یہی ہونا، تین ماہ میں یوٹرن ہو جائے گا،پہلے اپنے کیسوں سے جان چھڑا لیں پھر دوسروں پر کریں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات، شاید آخری ملاقات نہ ہو، اس پر نظر رکھئے گا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کا پیغام انتہائی اہم ہے، میرا خیال ہے یہ پیغام چالیس سال لیٹ آیا، ہمیں اچھا لگے یا برا لگے ہمیں تفریق کرنی پڑے گی کہ ریاست،سیاست، مذہب کا استعمال ایک دوسرے پر اوورلیپ نہ ہو، ریاست ہر ایک مسلک، مذہب کو تسلیم کرتی ہے، ریاست کے لئے شہری ہوتے ہیں، آپ دیکھیں کہ ہمارے ہان‌مذہب کے نام پر دہشت گردی بہت ہو گئی ہے، پہلے پیغام دیا کہ سب ٹھیک جاؤ، اگر نہیں ٹھیک ہو گے تو ایکشن ہو گا، مذہب کے نام پر عبادتگاہیں جلا دی جاتی ہیں، کل کو پتہ چلے کہ ٹیمپل روڈ کو نام کی وجہ سے آگ لگا دی گئی،آرمی چیف کا سیکورٹی اور اکانومی پر فوکس ہے، جیسے نو مئی والوں کے لئے زیرو ٹالرنس ہوئی ایسے مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والون‌کے لئے بھی زیرو ٹالرنس ہو گی.

بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

قانونی جنگ جیتنے پر مبشر لقمان کا ایڈوکیٹ رضوان عباسی کے نام خط

ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

مبشر لقمان کا نواز شریف کو گھر بدلنے کا مشورہ

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

Leave a reply