لاہور :آج جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
باغی ٹی وی:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا غزہ مارچ لاہور کے حوالے سے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور کا 19 نومبر کو غزہ مارچ عالم اسلام کے تمام پروگرامات میں ان شاءاللہ سب سے بڑا پروگرام ثابت ہوگا، اس سے پاکستان کو دنیا میں عزت اور لاہور کو نیا نام ملے گا،19 نومبر کو لاہور کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں بہنوں بیٹیوں کا غزہ مارچ میں شرکت کے لیے منتظر ہوں، آپ کا استقبال کروں گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ پر بمباری کو 43 روز گزر گئے، اسرائیلی افواج نے چارہزار بچے شہید کر دیے،ملک میں جماعت اسلامی فلسطین کے لیے بھرپور آواز اٹھا رہی ہے،ہم اتوار (کل) کو لاہور میں تاریخی اور فقید المثال غزہ مارچ کا انعقاد کریں گے،لاہور غزہ مارچ اہل فلسطین کے لیے پیغام ہو گا، پاکستانی ان کے ساتھ ہیں،لاہور غزہ مارچ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو جگانے کے لیے ہے،اہلیان لاہور سے اپیل ہے کہ فیملیز سمیت غزہ مارچ میں شرکت کریں۔
فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …
ترجمان جماعت اسلامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل امریکا کی پشت پناہی سے غزہ کے مسلمانوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، غزہ مارچ کا پیغام ہے کہ ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ کی سرزمین پر 6 ہزار بچے شہید ہو گئے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے آج سراپا احتجاج ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں نے فلسطینیوں سے بے مثال محبت کا اظہار کیا، فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، پوری دنیا بدامنی سے دو چار ہو رہی ہے، دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، یہ صورتحال ایک ایٹمی جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔
غزہ:اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 200 فلسطینی شہید
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سربراہوں نے مایوس کیا ہے، غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی قلت ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک اپنے خلاف نفرت بڑھا رہے ہیں، مستحکم اسلامی پاکستان عالم اسلام میں اپنی عزت کا مقام بنا سکتا ہے حماس اور فلسطینیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ 25 کروڑ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں، آج کا غزہ مارچ عظیم الشان ہو گا۔








