ورلڈ کپ فائنل:فلسطینی شرٹ اور ماسک پہنے شخص گراؤنڈ‌میں داخل

فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا
0
157
ghaza

احمد آباد: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےجبکہ بھارت کی بیٹنگ جاری ہے کہ فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں گھس آیا۔

باغی ٹی وی: ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے ،بھارت کی بیٹنگ کے دوران 14 ویں اوور ایک موقع پر کچھ دیر کے لیے میچ کو اس وقت روکنا پڑا جب ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا اور کوہلی کو گلے لگا لیا-
https://x.com/Haroon_HMM/status/1726174601217249489?s=20
نوجوان سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا،بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
https://x.com/Mufadal_bohra/status/1726199919961337865?s=20
https://x.com/rovvmut_/status/1726175407521878036?s=20
خیال رہے کہ غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسیطینی علاقوں میں گزشتہ 42 روز سے جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اس سے قبل بھی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کرکٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،جنہیں مچل سٹارک نے آؤٹ کیا ،روہت شرما 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے روہت گلین میکسویل کی گیند کا شکار بنے جبکہ شریاس ایر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں پیٹ کمنز نے نشانہ بنایا-

پیٹ کمنز نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔

موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

Leave a reply