ایک ہی گلی میں کرونا کے 8 مریض سامنے آنے کے بعد علاقہ سیل

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک مین ایک ہی گلی میں کرونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آ گئے

انتظامیہ نے ایک ہی گلی میں 8 کیسز سامنے آنے پر گلی کو سیل کر دیا، محکمہ صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کر دیا، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، حنیف پارک میں دو روز قبل دو کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقے کے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے

قبل ازیں لاہور کے انارکلی دھوبی محلہ میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 3 خواتین ،ایک مرد اور بچہ شامل ہیں۔ مریضوں میں شامل دونوں خواتیں لندن سے لاہور آئیں تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو سیل کر دیا ہے، تاہم ابھی تک گلی اور علاقے کو سیل نہیں کیا گیا۔

میو ہسپتال لاہور میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

میو ہسپتال میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی،سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 70 سالہ مریض کو پھیپھڑوں میں انفیکشن، سانس لینے میں دشواری اور کوروناوائرس کی شدید علامات تھیں ۔

واضح رہے کہ لاہور میں اب تک کورونا کے 943 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کورونا وائرس پنجاب کے 36 اضلاع میں پہنچ چکا ہے، وائرس کا شکار مریضوں میں 2082عام شہری، 1915 رائیونڈ سےمنسلک افراد، 768 زائرین اور86 قیدی شامل ہیں۔

Leave a reply