اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پروفیسر واجد کا پیلینٹولوجی پر ہونے والے اہم سیمینار سے خطاب،اوکاڑہ یونیورسٹی نے فیلڈ سروے کے دوران کئی جانوروں کے ڈھانچے دریافت کیے ہیں، پروفیسر واجد
گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زووالوجی کی جانب سے پیلینٹولوجی کے موضوع پہ دو روزہ سیمینار اور فیلڈ ورک کا انعقاد کیا گیا جس میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر واجد نے زووالوجی کے میدان میں پیلینٹولوجی کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی ایک ٹیم کی جانب سے سر انجام دی جانے والی ایک حالیہ مہم کا بھی ذکر کیا جس میں پروفیسر واجد کی قیادت میں اس ٹیم نے کئی اہم اور نایاب جانوروں کے ڈھانچے اور باقیات درفیات کی ہیں جو کہ مستقبل کی تحقیق کو ایک جہد دیں گی۔
وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہما نازلی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے پیلینٹولوجی کے متعلق آگہی اور تربیت فراہم کرنے اور پاکستان کے سوالکی ریجن فوسلز کی دریافت پرشعبہ زووالوجی کو خراج تحسین پیش کیا۔
جامعہ پنجاب سے آئے ہوئے پیلینٹولوجی کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے بھی فوسلز کی تلاش اور ان کی شناخت کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر شعبہ زووالوجی کی سربراہ ڈاکٹر تسلیمہ ممتاز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔