محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے
0
104
FIA

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

باغی ٹی وی : عدالت میں پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،دوران سماعت پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے،ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارت کا غلط استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیا۔

بچوں کا عالمی دن،غزہ کے بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے،بلاول،شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس،جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت خارج

موسیٰ کے ماننے والے فرعون کے نقش قدم پر بچوں کو شہید کر رہے ہیں، …

Leave a reply