اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

میں 70 ستر سال کے سیاست دانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ساکھ پر الیکشن لڑیں
0
78
bilawal

نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

باغی ٹی وی : چئیرمپن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں خٹک باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے،پاکستان کےمسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں ایسا نہ ہو کہ الیکشن سےپہلے نتائج آںے لگیں اور پھر اسکے بعد دھاندلی کے الزاما ت اور دھرنوں کی سیاست شروع ہو جائے۔

بلاول نے کہاکہ میں 70 ستر سال کے سیاست دانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ساکھ پر الیکشن لڑیں، انتظامیہ کے زور سے الیکشن میں نہ جائیں،میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔

محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتے تھے، آج وہ جیل میں ہے جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزلائرز فورم نوشہرہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی صدر گوہر رحمان کے علاوہ پی ایل ایف نوشہرہ کے جنرل سیکریٹری عثمان خان، حیدر نواز خٹک، چٹان خان، حاجی فیاض علی خان ودیگر موجود تھے-

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے وفد نے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زردارینےا شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے نمائندوں سے عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین کی خیبرپختونخوا میں صدر روبینہ خالد، جنرل سیکریٹری شازیہ طہماس، اشبر جدون، نیلوفربابر، دینا ناز ودیگر نے ملاقات کی، شائستہ رزاق، شہناز بی بی، مہرسلطانہ، شاہینہ خان، نگار رؤف، شہناز شمشیر، افراح سجاد، شیرازہ علی، ڈاکٹر غزالہ، مریم میاں خیل، فرح پیٹرک، صائمہ عمر ودیگر نے بھی ملاقات کی-

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Leave a reply