پانی کے بہاؤ میں اضافہ :ارسا نے پنجاب اور سندھ کے پانی میں اضافہ کر دیا

پنجاب کے پانی کا حصہ بڑھا کر12.42 ایکڑ فٹ کر دیا گیا
0
160
Mangla, Tarbela dams

اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد پنجاب اور سندھ کے پانی میں اضافہ کر دیا۔

باغی ٹی وی :ارسا ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ارسا کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں تربیلا کے ٹی 5 کا جائزہ بھی لیا گیا،ارسا کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تربیلا ڈیم کے لیول کو 20 جون تک 1470 فٹ تک رکھا جائے، تربیلا ڈیم کے لیول کو پھر 5 فٹ بڑھایا جائے گا، 30 جون کے بعد ارسا ڈیم کو اپنے قوائد و ضوابط کے مطابق بھرنے کا مجاز ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ارسا کی جانب سے پنجاب اور سندھ کے پانی میں بھی اضافہ کیا گیا، پنجاب کا حصہ 3.15 اور سندھ کے حصے میں 2.74 فیصد تک اضافہ کیا گیا، پنجاب کے پانی کا حصہ بڑھا کر12.42 ایکڑ فٹ کر دیا گیا ، سندھ کے پانی کا حصہ بڑھا کر 8.29 ایکڑ فٹ کر دیا گیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب یونیسیف کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان عبداللہ اے فادل سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ آنے والے سمر کیمپس کے دوران طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے حساس موضوع کے بارے میں آگاہی دینے کا اہتمام کیا جائے گا سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مواد نصاب میں شامل کیا جا رہا ہے۔

امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت موسمیاتی اقدامات، موسمیاتی خطرات پر تیزی سے کام کرنے کے لیے ایک کاپ سیل قائم کرنے جا رہی ہے جو پاکستان آئندہ یو این کاپ 29 میں پیش کرے گادونوں فریقوں نے موسمیاتی سیاحت، موسمیاتی تفریح، موسمیاتی کھیل، موسمیاتی معیشت کو فروغ دینے کے لیے مختلف خیالات پر تبادلہ خیال کیا یونیسیف کے نمائندے نے کاپ 29 میں تعاون کرنے کے علاوہ موسمیات پر ان اہم امور کے لیے اپنی حمایت کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

یورپ کیلیے پروازوں کی بحالی بارےقیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،سول ایوی ایشن

Leave a reply