پی ٹی آئی کےسابق صوبائی وزیر احاطہ عدالت سے گرفتار

انصاف کے حصول کیلئے سرنڈر کررہا ہوں
0
82
pti

میانوالی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں 9 مئی واقعات کے الزام میں سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نےشاہ محمد کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا،پولیس نےشاہ محمد کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کردیا ہےاصغر احمدزئی ایڈووکیٹ کے مطابق شاہ محمد کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق امجد نیازی کے خلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد نیازی مطلوب تھے امجد نیازی کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا، امجد نیازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے حصول کیلئے سرنڈر کررہا ہوں، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز بورے والا سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر خالد نثار ڈوگرکو گرفتار کیا گیا تھا پولیس نے خالد نثارڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے،وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے-

9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

پولیس کے مطابق خالد نثارپر 10مئی کے احتجاج میں پولیس کیساتھ تصادم کامقدمہ درج ہے اور مقدمے میں 100 سے زائد پی ٹی آئی کارکن بھی نامزد ہیں خالد نثار کےخلاف مقدمے میں دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ہیں ملزم کو خفیہ اطلاع پرگرفتار کیا گیا ہے۔

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

Leave a reply