اسلام آباد ہائیکورٹ: القادر ٹرسٹ کی چیریٹی رجسٹریشن میں تاخیر اور نئی ٹرسٹ ایکٹ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس ،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو القادر ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن کی درخواست پر دو روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،عدالت نے احکامات کے ساتھ کیس اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائی کورٹ ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریز کے رویے پر برہم ہو گئی، جسٹس میاںگل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹریز درخواست گزار کی درخواست پر دو روز میں فیصلہ کریں، یہ کون شخص ڈائیریکٹر لیبر تعینات ہے اس آدمی کو اس سیٹ پر نہیں ہونا چاہیے ، اکتوبر سے کہا ہوا ہے انکی درخواست پر فیصلہ کریں ، درخواست کو مسترد کریں یا منظور کریں جو بھی ہے فیصلہ کریں ،ہم بھی تو یہاں بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں ناں،
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کو ایسے چلانا ہے,یہ کیا کہ اگر ایسا کیا تو کوئی ناراض نہ ہو جائے، یہ کیا بات ہے،ڈائریکٹر لیبر پبلک کے پیسے کھاتا ہے تنخواہ لیتا ہے یا نہیں ؟ وہ تنخواہیں پبلک کے پیسوں کی ہوتی ہے ناں، میں اسکی شکل تو دیکھوں کس ٹائپ کا آدمی ہے جو عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہا ، کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں فیصلہ کرو فیصلہ کرو ،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے ریمانڈر بھیجا ہوا ہے ہم دو روز میں فیصلہ کردیتے ہیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دو دن میں آرڈر دیں اور میں کیس اگلے ہفتے لگاتا ہوں ،
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام







